ملک کی بدحالی کیلے سبھی سیاسی پارٹیاں ذمہ دار : افروز بادل

بلگرام/ ہردوئی، ہماری آواز ( حافظ طریق احمد)پیس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری افروز بادل نے ملک کی بدحالی کے لئے کانگریس ،بی جے پی اور دوسری سبھی سیاسی جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پیس پارٹی کو آئندہ انتخاب میں کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ وہ آج سانڈی اسمبلی حلقہ کے سانڈی قصبہ و مواضعات میں پارٹی کو استحکام فراہم کرنے کیلئے دورے پر تھے، لوگوں سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح کے حالات ملک میں بنتے جارہے ہیں اور ہر طرف فراہم واریت، خوف ودہشت کا ماحول ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، اور نئی نسل کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ہمارے بزرگوں کی کیا قربانیاں تھیں اور انہوں نے ملک کی کس طرح خدمت کی ہیں، انہوں نے کہا جو قوم اپنے بزرگوں کو فراموش کردیتی ہے اس کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے، انہوں نے کہا پیس پارٹی 2022میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مضبوطی سے الیکشن لڑے گی، جس کی تیاری ابھی سے کیجارہی ہے اس موقع پر سانڈی اسمبلی حلقہ کے صدر محمد شعیب ہردوئی حلقہ کے صدر مستقیم خان وغیرہ بطور خاص موجود رہے

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف میں علماء، و دانشوران کی آمد

بلگرام شریف/پریس ریلیز/20 جون بروز اتوار 2021 کو خانقاہ عالیہ واحد یہ طیبیہ بلگرام شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے