پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں بلکہ براہ راست سیشن بلایا جائے گا: جوشی

نئی دہلی، ہماری آواز: 15 دسمبر (پریس ریلیز) حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بلائے جانے کا مطالبہ آج خارج کر دیا اور پوچھا کہ مانسون اجلاس کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والی کانگریس سرمائی اجلاس کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے یہاں واضح کیا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں ہوگا بلکہ براہ راست سیشن بلایا جائے گا۔ مسٹر جوشی نے کہا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں سے بات چیت کی تھی کہ دہلی میں کووِڈ۔19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں تو کیا براہ راست پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن بلایا جائے۔ اس پر بہت سے رہنماؤں نے انھیں مشورہ دیا ہے کہ چونکہ حال ہی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس منعقد کیا گیا تھا لہٰذا ہم براہ رست بجٹ سیشن کا انعقاد کریں۔
کانگریس کی جانب سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے مطالبے کے بارے میں مسٹر جوشی نے کہا کہ وہ کانگریس سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس نے ستمبر میں مانسون اجلاس کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیوں کیا تھا اور اب پھر سے اجلاس بلانے کا تُک کیا ہے؟

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بڑھتی ہوئی گستاخیوں کے خلاف تحریک فروغِ اسلام رمضان کی اکیس تاریخ کو ملک گیر سطح پر جیل بھرو مہم کا آغاز کرے گی: قمر غنی عثمانی

پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں منصوبہ بند گستاخیوں کے سدِّ باب اور گستاخوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے