غوث اعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کشف و کرامات کے تاجدار: مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

پرتاول ہماری آواز(پریس ریلیز)

دنیا میں بے شمار اولیاے کرام تشریف لائے۔ سب نے خدمت خلق اور اصلاح امت کا فریضہ بہ حسن و خوبی انجام دیا۔مگر۔ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ جماعت اولیاء میں ممتاز و منفرد نظر آتے ہیں۔ آپ نے ریاضات شاقہ اور مجاہدات کثیرہ کے ذریعہ خلق خدا کی جو خدمات انجام دی ہیں وہ ممتاز و منفرد مقام رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو پوری دنیا کشف و کرامات کے تاجدار کے حیثیت سے یاد کرتی ھے۔
مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدھی کی مسجد میں اپنے خطاب کے دوران مذکورہ باتیں بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت غوث اعظم کی عظمت و اہمیت کا اگر کسی نے انکار کیا تو ان کی ولایت سلب کر لی گئی۔ آپ کے خزانۂ کرامت میں سے ایک واقعہ آپ کی سماعت کے حوالہ ھے تاکہ آپ کے دلوں کی دنیا میں حضرت غوث اعظم کی عقیدت کا چراغ روشن ہو جائے۔
ایک مرتبہ دوران وعظ و تقریر آپ کی مجلس کے اوپر فضا سے ایک چیل چلاتی ہوئی گزر گئی جس سے حاضرین کی توجہ پراگندہ ہو گئی۔
حضرت غوث اعظم کو فورا جلال آگیا اور عالم غیظ و غضب میں میں فر مایا۔ (يا ريح خذي ھذاه الحداءة) ائے ہوا تو اس چیل کا سر اڑا دے۔
حاضرین مجلس کا بیان ھے کہ چیل کا سر ایک طرف اور اس دھڑ دوسری طرف جا گرا۔
وعظ ختم ہونے کے بعد آپ نے چیل کے سر اور دھڑ کو ملا کر بسم اللہ پڑھ کر پھونک مار دیا تو وہ چیل فورا ہوا میں پرواز کرتی ہوئی چلی گئی اس کو قصیدہ غوثیہ میں آپ نے فر مایا ۔ولو القیت سری فوق میت۔
لقام بقدرة المولی تعال۔
اگر میں اپنا راز کسی مری ہوئی لاش پر رکھ دوں تو وہ فورا مولی تعالی کی قدرت سے زندہ ہو کر کھڑی ہو جائے۔
اللہ تعالی سے دعاء ھے کہ ہمیں اولیاء کرام کا بالعموم اور بالخصوص غوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالی عنہ کا عقیدت مند بنائے۔ آمین

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مانک پور: عرس سید راجی حامد شاہ مانکپوری رحمۃ اللہ علیہ سے علما کا خطاب

مانکپور/کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 2اپریل، ہماری آواز(ضٰاءالمصطفیٰ ثقافی) کنڈہ تحصیل کے مانکپور میں ہر سال کی اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے