سیاست میں علمائے کرام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے

جمعیۃ ضلع پورنیہ کے نائب صدر و سماجی کارکن مولانا صادق قاسمی کا بیان

پورنیہ۔14/دسمبر ہماری آواز(نامہ نگار) آج کل سیاسی میدان کو اس قدر بدنام کردیا گیا ہے کہ اچھے لوگوں کا سیاست میں آنا گویا مشکل امر بن گیا ہے، جب بھی کوئی نیک، ایماندار اور خاص کر فارغین مدارس میں کا کوئی فرد سیاست میں آکر قوم و ملت کی خدمت کرنا چاہتا ہے تو اسے بہت سی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ لوگ کہتے ہیں کہ سیاست میں مولوی کا کیا کام؟ حالانکہ عوام کی خدمت کے لیے مولوی سے بہتر سیاست داں کوئی نہیں ہوسکتا، مولوی وہ ہے جس نے خدا کے نظام و قانون کو پڑھا ہے، مولوی اگر سیاست میں آئے گا تو کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، کسی پر ظلم نہیں ہوگا، کسی کا حق نہیں مارا جائے گا، اس لیے کہ مولوی حق و ایمانداری کے ساتھ سیاست کرے گا، اس کی سیاست برائے تجارت نہیں؛ بلکہ برائے خدمت ہوگی، اگر سبھی لوگ اس بات کو سمجھ جائیں تو ہر الیکشن میں مولوی کو ترجیح دی جائے۔ لیکن ہمارا حال یہ ہے کہ ہم حکمراں تو چاہتے ہیں حضرت عمرؓ کی طرح؛ لیکن ووٹ دیتے ہیں ابوجہل جیسوں کو تو بتائیے کہ حالات کیسے سدھریں گے؟ بھرشٹ اور جرائم پیشہ لوگوں نے سیاست کے میدان کو گندہ کرکے رکھ دیا ہے جس کا واحد حل یہی ہے کہ اچھے لوگوں کو سیاست میں آگے بڑھایاجائے اور انہیں خدمت کا موقع دیا جائے؛ جوں جوں سیاست کے میدان میں اچھے لوگوں کا اضافہ ہوگا، ہماری سیاست اور ہماری سوچ میں خود بخود تبدیلی آتی چلی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ضلع پورنیہ کے سماجی خدمت گزار اور فعال عالم دین مولانا صادق قاسمی امیدوار سمیتی کھپڑا پنچایت نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار 2021ء؁ کے آنے والے پنچایتی الیکشن میں اگر لوگوں نے مجھے موقع دیا اور کھپڑا پنچایت سے سمیتی کے طور پر کامیاب بنایا تو ان شاء اللہ اپنے حلقے میں وہ کام انجام دوں گا جس سے ہمارے علاقے کی الگ ہی شناخت قائم ہوگی، میں اپنے فرض منصبی کو پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کروں گا اور لوگوں کے دکھ درد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا، نیز سیاست میں در آئی برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بنکروں کی صنعت کو بچانے کےلیے حکومت ٹھوس قدم اٹھائے!

یو پی بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید بھارتی کا مطالبہ ٹانڈہ (امبیڈکر نگر)30 جولائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے