سرتاج الاولیاء سید عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ کا جشن عقیدت کے ساتھ منایا گیا

سندیلہ/ہردوئی (یاسر عبدالقیوم)حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی نابغہ روزگار شخصیت کے تعلق سے گزشتہ شب جشن منعقد ہوا۔ محلہ ملکانہ واقع معین خان کی رہائش گاہ پر تحریک پرچم محمدی کے زیر اہتمام  منعقدہ جشن میں فرید الدین احمد قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں سر تاج الاولیاء حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی، حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے سچی محبت و عقیدت کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کی زریں تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ان کی مبارک زندگی کو اپنی زندگیوں میں اتارا جائے، درگاہ ساغر میاں کے سجادہ نشین معیز الدین احمد ساغری چشتی نظامی نے کہا ماہ ربیع الاول خاتم الانبیاء سید المرسلین رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت و وفات کا مہینہ ہے، اور ماہ ربیع الثانی میں لوگ محبوب سبحانی حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور  محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ سے اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لئے مختلف انداز میں پروگرام منعقد کرتے ہیں، مدرسہ گلشن وارثیہ میں منعقد جشن میں مدرسے کے ناظم محمد ادریس وارثی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا اولیاء عظام اللہ کے دوست اور نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیمات کو اپنے کردار و عمل سے عام کرنے والے برگزیدہ بندے ہیں، اولیاء کرام نے دینی خدمات اور مصطفوی ہدایات کی اشاعت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی تھیں، انہوں نے کہا بزرگوں کی صحبت راہ ہدایت کی رہنمائی کرتی ہے، قاری شکیل وارثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سر تاج الاولیاء سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے بندگان خدا کو تقوی اپنانے اور جھوٹ، خیانت، بدعہدی غرض ہر طرح کی برائیوں سے اجتناب کی تلقین کی، صوفی احتشام ڈاکٹر زبیر صدیقی نے بھی تبادلہ خیال کیا، جشن کا آغاز قاری توقیر کی تلاوت سے ہوا، اس موقع پر ماسٹر سلیم وارثی ،نسیم وارثی، غلام حسین وارثی، معین وارثی ، حافظ شرف الدین ،حافظ غفران وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

رئیس التحریر حضرت علامہ یٰس اختر مصباحی صاحب کا جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں طلبۂ جامعہ سے فکری اور آفاقی خطاب

مارہرہ شریف: 26مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمن امجدی) جامعہ احسن البرکات خانقاہ برکاتیہ بڑی سرکار مارہرہ شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے