مودی حکومت کا 20 لاکھ کروڑ روپیے کا اقتصادی پیکج بھی کورونا جملہ ثابت ہوا ہے :راہل

نئی دہلی،ہماری آواز: 14 دسمبر(پریس ریلیز)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران حکومت نے جو 20 لاکھ کروڑ روپے کا اقتصادی پیکج کا اعلان کیا وہ زمین پر نہیں اترا اور اعلان کرنے میں ماہر حکومت کا یہ پیکج بھی جملہ ثابت ہوا مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’انتخابی جملہ -15 لاکھ اکاؤنٹ میں،کورونا جملہ -20 لاکھ کروڑ کا پیکج ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں جاننے کے حق – آرٹی آئی کے تحت مانگی گئی معلومات میں حکومت نے بتایا ہے کہ اس سال مئی میں جو 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کا اعلان کورونا سے نمٹنے کےلئے کیا گیا تھا اس کا محض دس فیصد پیسہ ہی تقسیم ہوا ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ اس طرح سے 15 لاکھ روپے کھاتے میں ڈالنے کے انتخابی جملے کی طرح مودی حکومت کا 20 لاکھ کروڑ روپے کا پیکج بھی کورونا جملہ ثابت ہوا ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کسانوں کو کچلنے پر تلی ہے:راہل، پرینکا

ہماری آواز/نئی دہلی 2 فروری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے