جمعیت علماء روتہٹ نیپال کے ذمہ داران نے کیاممبرسازی مہم کااعلان،شروع ہے ممبر سازی!

روتہٹ(نیپال) انوار الحق قاسمی
واضح رہے کہ جمعیت کی اس ممبر سازی مہم کا مقصد اپنے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنا ہے۔
جمعیت کی یہ مہم ہر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں شروع ہوگی ۔جمعیت کا کہنا ہے کہ اس ممبرسازی مہم کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کو عام کرنا ہے۔ تاکہ جمعیت مضبوط ہوسکے۔
جمعیت علماء نیپال کے وسیع تر قومی و ملی مفادات اور حقوق کی نگہبان ہونے کے باعث ہر مسلمان کا قومی و ملی فریضہ ہے کہ وہ جمعیت کا ممبر بنے۔ اس کاطریقہ بالکل آسان ہے۔ آپ اپنے علاقے کی جمعیت کے ذمہ دار سے رابطہ کریں اور ان سے کہیں کہ آپ ہمیں جمعیت کا ممبر بنائیں۔
یاد رہے کہ آپ کے ممبر بننے سے اصلا اس کافائدہ آپ کوپہنچےگا اورطبعاجملہ ملت اسلامیہ کو،اس لیے اس میں قطعی تاخیر نہ کریں ،خود بنیں اوراپنےمتعلقین کوبنوائیں۔
جمعیت علماء روتہٹ نیپال کے ذذمہ داران کےاسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں :
(۱) حضرت مولانامحمد شوکت علی مد نی صاحب قاسمی،مدنی (صدر جمیعت علماء ضلع روتہٹ)
(۲ ) الحاج انجنیئر عبدالجبار صاحب( خازن جمیعت علماء نیپال )
(۳ ) حضرت مولانامحمد طیب صاحب (مرکزی ممبر جمیعت علماء نیپال )
(۴ )حضرت مولانامحمد عزرایئل صاحب مظاہری(مرکزی ممبر جمعیت علماء نیپال )
(۵) حضرت مولانا قاری محمدحنیف عالم صاحب قاسمی ثم مدنی( سیکریڑی جمیعت علماءنیپال)
(۶) حضرت مولانا شفیق الرحمن صاحب قاسمی (مرکز ی ممبر جمیعت علماء)۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

عرس امام العصر، ناصرالحدیث، فقیہ المِلّت مجدد قرن ثانی ابوعبداللہ محمد بن ادریس الشافعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آج

آج 29 رجب المرجب ہے ……. آج ہی امام الانام ،جبلِ علم،ملتزم السنّت حضرت امام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے