کسانوں کے معاملے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں،حکومت کسانوں کی مشکلات جلد ازجلد حل کرے گی : انوپریہ

بستی ہماری آواز: 13 دسمبر (نامہ نگار) سابق مرکزی وزیر اور اپنا دل کی قومی صدر انوپریہ پٹیل نے اتوار کے روز کہا کہ حکومت جلد ہی کسانوں کی مشکلات کا حل تلاش کرے گی حکومت کسانوں کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ یہ احتجاج کسانوں کا نہیں بلکہ اپوزیشن کا ہے ۔ محترمہ پٹیل نے اتوار کو یو این آئی کو بتایا کہ کسانوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے حکومت مستقل کوششیں کررہی ہے ۔ کسانوں کے ساتھ کئی دورکی بات چیت چکی ہے ۔ کسانوں کی مشکلات کا حل جلد ہی کیا جائے گا اور یہ احتجاج صرف بات چیت سے ہی ختم ہو گا ۔ بڑے بڑے مسائل کا حل بات چیت سے ہوتا ہے ۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ ہے ۔ گذشتہ مدت کار یا اس مدت کار میں حکومت کی جانب سے لاگو ہوئی اسکیمیں تمام کسانوں کے مفاد میں ہیں۔ کسانوں کے معاملے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماہنامہ فیض الرسول جدید (براؤں شریف) کی رسم اجرا 3 مارچ کو

سدھارتھ نگر: 26 فروری، ہماری آواز(محمد قمرانجم فیضی) یہ خبر سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے