مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی اور انکی ادبی خدمات پر کتا ب کا اجرا آج

سمستی پور 13دسمبر (عبدالرحیم برہولیاوی )

ڈاکٹر راحت حسین پرنسپل انچارج ایم آر جنتا کالج مہیش پٹی اجیار پور سمستی پور کی تصنیف”مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی اور ان کی ادبی خدمات” کا اجراء ۱۳/دسمبر ۲۰۲۰ء بروز اتوار بوقت دس بجے دن بمقام ہال ہمدرد دوا خانہ، چاندنی چوک، ہوسپیٹل روڈ، تاج پور سمستی پور ،زیر صدارت پروفیسر انیس صدری سابق صدر شعبہ اردو متھلا یونیورسٹی دربھنگہ بدست ڈاکٹر ممتاز احمد خاں سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو بہار یونیورسٹی مظفر پور ہونا ہے، مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ مہمان خصوصی ہوں گے اور مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے حضرت مولانا سید ابوالخیر جبرئیل سابق پرنسپل ڈی ان ہائی اسکول مظفر پور،محترم جناب اختر الاسلام شاہین ام ال اے و ترجمان راشٹریہ جنتا دل سمستی پور، اور محترم انوار الحسن وسطوی (حاجی پور) تشریف فرما ہوں گے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر کامران غنی صبا اسسٹنٹ پروفیسر نتیشور کالج مظفر پور فرمائیں گے۔ڈاکٹر راحت حسین نے
اس اہم ادبی تقریب میں احباب کے ساتھ اردو دوستوں سے شرکت کی درخواست کی ہے

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مانک پور: عرس سید راجی حامد شاہ مانکپوری رحمۃ اللہ علیہ سے علما کا خطاب

مانکپور/کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 2اپریل، ہماری آواز(ضٰاءالمصطفیٰ ثقافی) کنڈہ تحصیل کے مانکپور میں ہر سال کی اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے