حضرت مولانا عبدالمنان مصباحی ہزاروں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک

درجنوں نمائندہ علماے کرام نے نمازجنازہ میں کی شرکت

ہزاری باغ (ابوہریرہ رضوی مصباحی) ہماری آواز

ریاست جھارکھنڈ کے مشہورومعروف عالم دین حضرت مولانا عبدالمنان مصباحی ،ہواگ بستی ضلع  ہزاری باغ آج ہواگ قبرستان میں ہزاروں پرنم آنکھوں سے سپردخاک کیے گئے. حضرت مولانا عبدالمنان مصباحی صاحب کا 11/دسمبر بروز جمعہ کو وصال ہوگیاتھا. 12/دسمبر بروز سنیچر کو انھیں سپرد خاک کیا گیا.نماز جنازہ ان کے بھتیجے حضرت مولانا تبارک حسین نے پڑھائی. حضرت مصباحی صاحب قبلہ دو دن قبل بخار کی وجہ سے ہزاری باغ کے کسی ہاسپیٹل میں زیر علاج تھے. وہاں سے  (10/دسمبر) کو رمس رنچی ریفر کردیا گیا. جہاں حضرت مصباحی صاحب 11/دسمبر بروز جمعہ کو تقریباً گیارہ بجے دن آخری سانس لی اور انتقال فرما گئے. حضرت ہواگ بستی ضلع ہزاری باغ (جھارکھنڈ) کے رہنے والے تھے. ان کی فراغت ازہر ہند جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے 1979ء میں ہوئی. فراغت کے بعد سے ہی آپ دین متین کی خدمت میں لگ گئے اور اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ و اشاعت میں صرف کی اور مذہب اہل سنت کی بہترین خدمات انجام دی. آپ حضور حافظ ملت کے تلامذہ میں سے تھے، اور حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ سے شرف بیعت حاصل تھی. حضرت مولانا عبدالمنان مصباحی فارغ ہونے کے بعد سے اب تک یعنی چالیس سال تک مسلک اعلٰی حضرت کی ترویج و اشاعت میں مصروف رہے. علاقے میں کئ ادارے اور مساجد قائم کیے. مدرسہ گلشن رضا دریا، ہواگ. مدرسہ غوث الوری کجو،مدرسہ ضیاء إلا سلام ہفوا. مسجد غوث الوری آزاد بستی کجو. اس طرح کے کئ مدارس کا اہتمام و سرپرستی حاصل تھی. آپ بہت ہی خوبیوں کے مالک تھے، آپ کے رحلت سے ملت کا عظیم خسارہ ہوا ہے.ان کی عمر تقریباً 65/سال تھی. حضرت کے چار بیٹے اور چاربیٹاں ہیں. نماز جنازہ میں ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ کے صدر حضرت مولانا حبیب عالم رضوی، مولانا کلیم الدین رضوی مصباحی ،مولانا ادریس ڈرگی،مولانا صدیق القادری امباٹنڈ ،مولانا انور حسین قادری ، قاری رفیق عالم اشرفی ،قاری مشتاق محشررضوی،مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی ،حافظ مہندی حسن، مولانا ادریس ہزاری باغ ،مولانا محبوب علوی، قاری مطلوب، قاری شعیب، قاری منور عالم رضوی، حافظ عرفان صادق، مولانا عبدالمصطفی مصباحی،حافظ عالم پرواز و دیگر علماے ہواگ و دریا. قاری سرفراز ،قاری غلام حیدر، مولانا حسیب عالم ،مولانا لقمان و دیگر علمائے کرام کے علاوہ  ہواگ، دریا،توپا، برکٹھی ،رتوے ،منواں ،پھول سراے ،ہیسلہ ، گول پار ،سوداگر محلہ، نئ سراے، ہفوا، سرکا، گدی سی، کجو، گھاٹو، بھرکنڈہ، چینگڈا ، پتراتو، مانڈو، پپرا،لیو، پراسابیڑا ،ہزاری باغ سمیت درجنوں علاقوں کے ہزاروں افراد شامل تھے۔مصباحی صاحب کے ایصال ثواب کے لئے 14/دسمبر بروز پیر ان کے دولت خانہ ہواگ میں بعد نماز فجرقرآن خوانی اور تیجہ کی محفل منعقد کیے جانے کااعلان بھی قبرستان میں ہوا.تعزیت پیش کرنے والوں میں نبیرہ اعلیٰ حضرت، حضرت علامہ عمررضا خاں صاحب قبلہ بریلی شریف،حضرت مولانا قطب الدین رضوی صاحب ناظم اعلیٰ ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ، حضرت مولانا مجاہد حسین رضوی مصباحی ،حضرت مولانا انور نظامی مصباحی، حضرت مولانا عرفان عالم مصباحی استاذ جامعہ اشرفيہ مبارک پور. حضرت مفتی فیض اللہ مصباحی. حضرت مفتی اعجاز حسین مصباحی، حضرت قاری ایوب رضوی وغیرہ شامل ہیں.

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملعون وسیم رضوی کے خلاف علماے چکلیہ بلاک کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی

اس مردود کی ہرزہ سرائی کے خلاف تھانے میں F.I.R درج علماے چکلیہ بلاک کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے