پاکستان سے آئے ہندو بابا نے نابالغ لڑکی کو آگ میں زندہ جلایا، خود بھی جل کر ہوا راکھ

باڑمیر ہماری آواز

راجستھان کے باڑمیر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک تانترک نے ایک نابالغ لڑکی کو جلتی آگ میں زندہ جلایا اور خود بھی اسی آگ میں کود پڑا جس سےان دونوں کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ تانترک نوجوان کا نام کیسو رام بھیل ہے اور وہ تقریباً چھ سال قبل پاکستان سے مہاجر کی حیثیت سے آیا تھا۔
یہ واقعہ راجستھان کے باڑمر ضلع میں بھکرسر تھانے کے تحت سوجو کا نیون علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اور مقامی رہائشی اب بھی اس واقعے سے خوف زدہ ہیں اور وہ اس اقدام کے پیچھے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔کیسو رام بھیل خود کو ایک خود ساختہ دیوتا کے طور پر بیان کرتا تھا ، جس لڑکی کو آگ میں جلایا گیا اس کی عمر قریب 10 سال بتائی جارہی ہے۔مقتول لڑکی کے والد کے مطابق ، اس کی لڑکی منجو اپنے کسی رشتہ دار لڑکی کے ساتھ کچھ سامان لینے گھر سے نکلی تھی۔واپسی میں تانترک کیسو رام نے نابالغ منجو کا ہاتھ پکڑ کر کھودے ہوئے گڑھے میں چھلانگ لگادی جس میں سوکھے گھاس میں آگ لگی تھی ، جس کی وجہ سے دونوں شدید جھلس گئے اور دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
ساتھ گئی لڑکی نے گھر جاکر جب پورا معاملہ بیان کیا تو گھر والوں کے پاؤں تلے کی زمیں کھسک گئی اور وہ لوگ بھاگتے ہوئے جاے وقوع پر پہنچے تو وہ دونوں جھلس کر مر چکے تھے ۔اس کے بعد پولیس بھی جاے وقوع پرپہنچی۔اوردونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرا کے لواحقین کے حوالے کردیا۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سہلاؤشریف میں عرس بخاری محدود پیمانہ پر منایا گیا

باڑمیر/راجستھان: 22مارچ، ہماری آوازُپریس ریلیز) امسال دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر ،راجستھان میں ۲۱ مارچ ۲۰۲۱ عیسوی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے