سماج وادی پارٹی کے سابق ایم۔ایل۔اے۔ وسیم احمد کا انتقال، متعلقین میں غم کی لہر

اعظم گڑھ ہماری آواز
اعظم گڑھ ضلع کے گوپال پور اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے وسیم احمد ایک طویل عرصے سے علیل تھے۔ انہیں لکھنو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ صبح 4 بجے کے۔جی۔ایم۔یو۔ میں علالت کے باعث فوت ہوگئے۔سابق وزیر کے انتقال کی خبر نے ضلع کے لوگوں میں سوگ کی لہر دوڑادی۔
وہ تھانہ بلاری گنج علاقہ کے گاؤں بینڈوال کا رہنے والے تھے۔ اور اترپردیش کی سولہویں اسمبلی میں ایم۔ایل۔اے۔ تھے۔انہوں نے اترپردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں 2012 میں گوپال پور اسمبلی سے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ ایس۔پی۔ حکومت میں چلڈرن ڈویلپمنٹ ، نیوٹریشن اور بنیادی تعلیم و توانائی کے وزیر مملکت تھے۔ سابق وزیر وسیم احمد ایس۔پی۔ کے سابق تجربہ کار رہنماؤں میں شامل تھے۔جونھیں ان کے موت کی خبر ضلع میں پہنچی ان کے جاننے والوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ شام 5:30 بجے شبلی کالج کیمپس میں ان کی نماز جنازہ اد کی گئی۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں عرس خواجہ غریب نواز

سدھارتھ نگر/ ادارہ وخانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے