کسانوں کو کتنی قربانی دینی پڑے گی: راہل

نئی دہلی ہماری آواز،12 دسمبر(پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت شدید ٹھنڈ کے باوجود تحریک کرنے کے لئے مجبور کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اس لئے اسے بتانا چاہئے کہ کسانوں کو ابھی کتنی قربانی دینی ہوگی۔‘‘
کانگریس مواصلاتی محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا،’’پچھلے 17دنوں میں 11 کسان بھائیوں کی شہادت کے باوجود بے لگام مودی حکومت کا دل نہیں پسیج رہا۔ وہ اب بھی کسانوں کے ساتھ نہیں ،اپنے صنعت کاروں کے ساتھ کیوں کھڑی ہے۔ملک جاننا چاہتا ہے – ’راج درھم ‘ بڑا ہے یا ’راج ہٹھ‘کسان تحریک۔‘‘
انہوں نے کہا،’’جمہوریت میں بے لگامی کی کوئی جگہ نہیں۔ آپ اور آپ کے وزرا کی پالیسی ہر مخالف کو ماؤنوازی اور ملک سے غدار قرار دینے کی ہے۔ شدید سردی اور برسات میں جائز مطالبات کےلئے دھرنے پر بیٹھے کسانوں سے معافی مانگئے اور ان کے مطالبات فوری طورپر پورے کریں۔‘‘

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کسانوں کو کچلنے پر تلی ہے:راہل، پرینکا

ہماری آواز/نئی دہلی 2 فروری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے