دہلی میں ہوا کا معیار پھر خراب ہوا

ہماری آواز دہلی

نئی دہلی،12 دسمبر(پریس ریلیز) قومی دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار ہفتے کو مزید خراب ہوگیا اور اوسطاً فضائی معیار انڈیکس (اے کیو آئی) 352 پر آگیا ۔
قومی دارالحکومت خطے غازی آباد ، نوئیڈا ، فرید آباد اور گروگرام میں ہوا کا معیار خراب ہوگیا ، جبکہ ہمسایہ شہروں میں ایک دو نگرانی مراکز کے انڈیکس پوائنٹ 401 سے اوپر رہا ، جو ‘شدید’ زمرے میں آتا ہے۔
قومی دارالحکومت میں صبح کے وقت نسبتاً نمی کی سطح 96 فیصد رہی۔
ماہرین موسمیات نے عام طور پر ہلکی بارش یا شام کیو رم جھم کے ساتھ ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے ، جس سے فضائی معیار کو قدرے بہتر اور بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ دہلی میں ، آنند وہار ، غازی پور ، چاندنی چوک اور دہلی سمیت متعدد مقامات پر ہوا کے معیار کا انڈیکس بلند رہا۔
محکمہ موسمیات نے دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس کے قریب رہ سکتا ہے۔
اتوار کے روز ، شدید دھند کے ساتھ ہوا کا معیار خراب ہونے اور درجہ حرارت میں مزید کمی کی توقع ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دارالقلم دہلی میں مولانا محمد یامین نعیمی کے لیے ایصال ثواب

دہلی، 11اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)10 اپریل شنبہ کی شب میں بارہ بج کر 54 منٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے