جمعیت علماء فرخ آباد کے تحت عظمت اولیاء عشرہ کا پہلا جلسہ منعقد

ملک میں نور ہدایت عام کرنے میں اولیاء کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: مفتی ظفر احمد قاسمی

بزرگوں نے تعلیم وتربیت کے ذریعے عبدیت کا رشتہ واضح کیا: مولانا عبد الرب قاسمی

فرخ آباد ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیتہ علماء ضلع فرخ آباد کے تحت عظمت اولیاء عشرہ کا پہلا پروگرام ایک مینارہ مسجد مدرسہ تجوید القرآن جٹوارہ قائم گنج میں منعقد ہوا ، جس میں اولیاءکرام کی تعلیمات وخدمات اور ان کے شفاف کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں جمعیتہ علماء اتر پردیش( وسط) کے جنرل سکریٹری وضلعی صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا، اولیاء الله کی صحیح پہچان بتاتے ہوئے انہوں نے کہا: ملک میں نور ہدایت عام کرنے میں اولیاء اللہ کا خاص کردار ہے، ان کی دینی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، بزرگوں نے اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی تصویر بندگانِ خدا کے سامنے پیش کی، اور تلاش حق کے مسافروں کو راہ نجات پر گامزن کیا ، جمعیتہ علماء اترپردیش (وسط) کے نائب صدر وضلعی جنرل سکریٹری مولانا عبد الرب قاسمی نے اولیاء کی سنہری خدمات سے روشناس کراتے ہوئے کہا اولیاء کرام نے تعلیم وتربیت کے ذریعے عبدیت کا رشتہ واضح کیا، ساجد ومسجود کے حقیقی تعلق سے پردہ اٹھایا، جس کے نتیجے میں بندگان خدا کے معبود حقیقی سے تعلقات استوار ہوئے، قعر مذلت میں دھنسی انسانیت کو نور ہدایت کے بام عروج تک پہنچا یا، انہوں نے کہا بزرگوں نے انسانوں کو توحید خداوندی کا سبق سکھایا، اور اپنی پاکیزہ تعلیمات سے، اپنے کردار وعمل سے یہ بتایا کہ سجدہ صرف ایک اللہ کے لئے ہے،اس موقع پر مولانا واصف جمیل قاسمی ۔ حافظ مجیب ۔حافظ نہال۔حافظ محمد آصف۔حاجی فضل الرحمٰن ۔حاجی جاوید ۔حاجی وسیع الرحمٰن ۔افتخار احمد ۔اسعد پرویز ۔ حافظ محمد اسرار حاجی رفعت سلطان ۔محمد شاھد پپو سبھاسد۔محمد آصف سبھاسد۔اشرف حسین ۔وغیرہ کثیر تعداد موجود رھے،اجلاس کے کنوینر مفتی محمد منتظر قاسمی نے جمعیتہ علماء ہند کی خدمات سے واقف کرایا اور حاضرین کے تئیں اظہارِ تشکّر کیا ، حافظ عبدالخالق حافظ وحیدالزمان حافظ محمد وسیم حافظ محمد عاطف حافظ محمد طیب مفتی محمد وسیم اکرم نے انتظامی امور بحسن خوبی انجام دیے، جلسے کا آغاز حافظ الیاس خاں کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا ، مفتی ظفر احمد قاسمی نے بارگاہ رسالت مآب میں خوبصورت انداز میں نعتیہ اشعار کا نذ رانہ پیش کیا۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف میں علماء، و دانشوران کی آمد

بلگرام شریف/پریس ریلیز/20 جون بروز اتوار 2021 کو خانقاہ عالیہ واحد یہ طیبیہ بلگرام شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے