منقبت: کل زمانہ ہے غوث اعظم کا

نتیجۂ فکر: شیخ عسکری رضوی، بنارس

کل زمانہ ہے غوث اعظم کا
ہر دیوانہ ہے غوث اعظم کا

عرش سے فرش تک جدھر دیکھو
ہر جا شُہرہ ہے غوث اعظم کا

پل میں مردے کو کر دیا زندہ
ایسا رتبہ ہے غوث اعظم کا

غم زدوں کو گلے لگاؤ تم
یہ مہینہ ہے غوث اعظم کا

پیارے آقا کے صدقے مجھ کو بھی
صدقہ ملتا ہے غوث اعظم کا

سب سے اونچا مقام پر ہے وہ
جو بھی منگتا ہے غوث اعظم کا

عسکری دیکھ لے زمانے میں
رتبہ اعلیٰ ہے غوث اعظم کا

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

تبصرہ بر "شعر کیسے بنتا ہے” از شہزاد احمد کھرل شاذ

الحمدللہ آج بتاریخ 17/ اپریل 2021 بروز سنیچر استاد محترم جناب شہزاد احمد کھرل شاذ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے