عام آدمی پارٹی نے لگایا بی جے پی پر سسودیا کے گھر پر حملہ کر نے کا الزام

نئی دہلی ہماری آواز/ 10 دسمبر (پریس ریلیز) عام آدمی پارٹی (آپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں پر پولیس کی ملی بھگت سے ڈپٹی چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اے اے پی کے ترجمان آتشی مارلینا نے جمعرات کو بتایا کہ "آج پولس کی ملی بھگت سے نائب وزیر اعلی کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایسا واقعہ دہلی کی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کیا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نائب وزیر اعلی کے اہل خانہ کو مروانا چاہتے ہیں۔ کیا بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات میں نقصان کا بدلہ لے رہی ہے؟ ‘
عام آدمی پارٹی کے رہنما سورو بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی کو نظربند کرنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ کی سرپرستی میں نائب وزیر اعلی کے گھر پر ان کی غیر موجودگی میں بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ دہلی پولیس نے بی جے پی کے غنڈوں کی حملہ کرنے میں مدد کی ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دارالقلم دہلی میں مولانا محمد یامین نعیمی کے لیے ایصال ثواب

دہلی، 11اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)10 اپریل شنبہ کی شب میں بارہ بج کر 54 منٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے