بھومی پوجن کے بعد وزیر اعظم نے رکھا نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد

2022 میں تکمیل عمارت کے بعد شروع ہوگا اجلاس

ہماری آواز دہلی
نئی دہلی، 10 دسمبر (پریس ریلیز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا مسٹر مودی نے اس تاریخی موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں بھومی پوجن کے بعد ایک بجکر 11 منٹ پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، مرکزی کابینہ کے متعدد سینئر ممبران اور ممبران پارلیمنٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام 2022 تک مکمل ہونا ہے۔ ملک کی آزادی کے 75 ویں سال میں نئی عمارت میں اجلاس شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی۔ اس میں حفاظت کے لئے جدید ترین آلات لگے ہوں گے۔ نیز ، مستقبل کے مدنظر لوک سبھا اور راجیہ سبھا چیمبروں میں ممبروں کے لئے نشستوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دارالقلم دہلی میں مولانا محمد یامین نعیمی کے لیے ایصال ثواب

دہلی، 11اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)10 اپریل شنبہ کی شب میں بارہ بج کر 54 منٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے