شکوہِ کے بجائے استعداد پیدا کیجیے:مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

سیتا مڑھی ہماری آواز (عبد الرحیم برہولیاوی)10دسمبر ضلع سیتامرھی کے پپری بلاک واقع ناراین پور میں امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھاڑکھنڈ کے نایب ناظم حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی کی قیادت میں امارت شرعیہ کے علماء کرام کا ایک مؤقر دعوتی واصلاحی وفد کی آمد ہوئی قاید دفد نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حضرت امیر شریعت مفکر اسلام مولانا ولی صاحب رحمانی دامت برکاتہم العالیہ فرمایا کرتے ہیں کہ معاملہ تعداد کا نہیں استعداد کا ہے’کامیابی تعداد سے نہیں ہوتی. استعداد سے ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار قاید وفد مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے فرمایا تعداد بھی اگر متحد ہو تب کام بنتا ہے تعداد کا فائدہ اتحاد میں ہے’اور استعداد انفرادی طور پر بھی کام کرجاتاہے جس کے اندر صلاحیت ہوتی ہے وہ بنجر زمین میں بھی پھول اگا دیتا ہے ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے یہاں شکوہ شکایت کا مزاج بہت زیادہ ہے لیکن استعداد بڑھانے کی بات نہیں کی جاتی ہے اگر آپ کے اندر صلاحیت ہوگی تو دنیا آپ کی قدر کریگی
مفتی تبریز عالم قاسمی ناظم تعلیمات دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ نے فرمایا کہ امارت شرعیہ کا پیغام یہ ہے کہ بنیادی تعلیم کو عام کیا جائے معاشرے اور سماج کا ہر فرد اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آرستہ کرے قران کریم صحت کے ساتھ پڑھایا جائے مولانا محمد انوار اللہ فلک قاسمی نے فرمایا امارت شرعیہ ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے اور اس کا بنیادی سرمایہ ہم سب کی سمع وطاعت اور دل و جان سے وابستگی ہے امارت شرعیہ کسی شخص یا فرد کا نام نہیں ہے بلکہ اگر آپ امارت شرعیہ سے وابستہ ہیں تو آپ جہاں ہیں خود امارت شرعیہ ہیں ہمارے وجود اور مذہبی تشخص کی بقا کے لئے امیر شریعت کی ماتحتی میں زندگی گزارنا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے مفتی سراج الدین مظاہری نے کہاکہ اپنے امیر کی اطاعت کو لازم سمجھیں حضرت امیر کا جو بھی حکم ملے اس پر ضرور عمل کریں اجلاس سے مولانا اعجاذالحق قاسمی مولانا احسان الحق شمس نے بھی خطاب کیا مولانا رءیس مولانا اکبر علی. مولانا محمد عمیرمبلغین امارت شرعیہ اور مولانا ساجد صاحب اور انکے رفقاء نے اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے بھر پور جدوجھد کی. اجلاس کا آغاز حافظ عکرمہ کی تلاوت قرآن کریم اور اجلاس کا اختتام فاید وفد مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب کی رقت آمیز دعا پر ہوا

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

نوجوان صحافی عارف اقبال ”کلدیپ نیر“ ایوارڈ سے سرفراز

مالی گھاٹ/بہار: 26/ مارچ (عبد الرحیم برہولیاوی)ای ٹی وی بھارت اردو سے وابستہ جواں سال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے