تحریک فروغ اسلام کی نالا سپارہ ایسٹ و کوسہ ممبرا میں اہم میٹنگ

تحریک فروغ اسلام کے بڑہتے قدم و علماء کے تاثرات

ہم لاکھ علم والے سہی لیکن تحفظ ناموس رسالت کے لئے کۓ جانے والے عملی اقدامات کو دیکھ کر ہم حضرت قمر عثمانی صاحب کو اپنا قائد تسلیم کرتے ہیں : مفتی سلمان رضا ازہری

24 نومبر بروز منگل صبح 10:30 بجے سے 1:00 بجے تک مولانا غلام نبی رضوی کی قیادت میں تحریک کی میٹنگ کا اہتمام مدرسہ ام کلثوم للبنات، دھانو باغ، نالہ سپارہ میں کیا گیا، جس میں بانی تحریک آل حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ خلیفہ حضور تاج الشریعہ پیر طریقت حضرت قمر غنی عثمانی صاحب قبلہ مدظلہ العالی ،حضرت مولانا شمس الہدی قادری صاحب قبلہ قومی صدر شعبہ رابطہ عامہ و انجینئر سیف المک صاحب قومی نائب صدر شعبہ رابطہ عامہ نے بھی شرکت فرمائی۔
حضرت عثمانی صاحب قبلہ نے جان ہے عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر خصوصی خطاب فرمایا ساتھ ہی تحریک کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی پر روشنی ڈالی، حضرت نے فرمایا کہ چہار جانب سے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے ہو رہے ہیں، ہم خاموش تماشائی بنے ہیں تو یاد رکھیں کہ اللہ ربّ العزّت کی بارگاہ میں ہمارا کوئی بھی عذر قبول نہیں ہوگا اور تباہی ہی ہمارا مقدر ہوگی. حضرت نےکہا کہ مستقبل کے لئے مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے کی سخت ضرورت ہے جس سے ہمارے اور آنے والی نسلوں کے دلوں میں جذبہ عشق رسالت و جذبہ حسینی بیدار ہو اور مسلمانوں کے ایمان و عقیدے جان ومال عزت و آبرو کی حفاظت ہوسکے۔
علماے کرام نے تائید فرمائی اور تحریک کے مقاصد کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں ہر ممکن تعاون پیش کرنے کا عہد کیا- میٹنگ میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ مفتی مزمل صاحب قبلہ بریلی شریف، حضرت مولانا عتیق الرحمان مصباحی ثقافی صاحب قبلہ ویرار، حضرت مولانا علی حسین نظامی صاحب قبلہ بانی مدرسہ امام حسین بوئدہ پاڑہ ، حضرت مولانا محمد حسین نظامی صاحب قبلہ خطیب وامام غوثیہ مسجد دھانو باغ ناکہ نالا سپارہ نے بھی اپنے اپنے مشورات پیش کرتے ہوۓ تحریک کی اہمیت پر زور دیا – میٹنگ میں کثیر تعداد میں علماء کرام و دانشور حضرات نے شرکت فرمائی جن میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک رہے۔
مولانا عبد المنان، مولانا عبد السبحان، مولانا محمد منظور عالم رضوی، مولانا قاری رضوان نعیمی، مولانا محمد اسرائل، مولانا رضوان، مولانا محمد قمر الدین رضوی، مولانا محمد نور الدین صاحب، مولانا جنید احمد،مولانا محمد ریاض الدین صاحبان

رات 10 بجے صبا پیلیس، کوسہ ممبرا میں منعقد میٹنگ میں تحریک فروغِ اسلام ممبئی کے صدر خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد سلمان رضا قادری ازہری
صاحب قبلہ نے فرمایا کہ ایسے وقت میں جب ہر طرف سناٹا ہے تحریک کے بانی حضرت قمر عثمانی صاحب میدان عمل میں آ کر تحفظ ناموس رسالت کا جذبہ بیدار کرنے کی کوشش میں لگے ہیں، ہم لاکھ علم والے سہی لیکن ہمیں حضرت کی قیادت قبول ہے، حضرت علامہ مولانا ظہیر الدین صاحب قبلہ نے اپنے مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ تحریک کے مقاصد وقت کی ضرورت ہیں، حضرت نے ہر ممکن تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی- درج ذیل علما نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔
حضرت علامہ مولانا سید محمد شاداب صاحب ، حضرت مولانا حسن رضا قادری، مولانا اسرار احمد قادری، حافظ و قاری سکندر علی قادری، مولانا عبد الطیف، مولانا محمد عتیق، مولانا محمد منظور عالم مصباحی، مولانا محمد جعفر رضا، مولانا محمد انور رضا رضوی، محمد زاہد حسین رضوی، مولانا نظر محمد، مولانا عزیز احمد، محمد انیس رضا، مولانا محمد ساہر، مولانا محمد فیض، قاری محمد سلیم خان قادری، مولانا خورشید عالم، مولانا علی مرتضیٰ، مولانا امجد رضا، مولانا محمد فردوس قادری، حافظ محمد یونس، مولانا محمد محمود رضا صاحب، حافظ رونق علی، مولانا معروف خان، مولانا اقبال احمد، مولانا محمد شہنواز نوری، مولانا محمد ارشد مصباحی ، مولانا منظر ،مولانا ظہیر الدین، مولانا محمد افضل صاحبان کے علاوہ دانشور حضرات نے بھی شرکت فرمائی-
اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مولا کریم ہماری صفوں میں اتحاد پیدا فرمائے اور دین متین کی خدمت کا جذبہ پیدا فرمائے-

شعبہ نشر و اشاعت، تحریک فروغِ اسلام ،شاخ نالا سپارہ

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں محمد شعیب رضا

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہماری آواز اردو،ہندی ویب پورٹل و میگزین کے بانی و چیف ایڈیٹر ہیں۔ رابطہ نمبر: 09792125987 (ادارہ)

یہ بھی پڑھیں

تحریک فروغِ اسلام کا 3 رکنی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے آج روانہ ہوگا

وفد کے جائزہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد ریلیف کا انتظام کیا جائے گا تحریک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے