قرآن پاک مع ترجمہ کنزالایمان کے نئے ایڈیشن کی اشاعت

نوری مشن مالیگاؤں سے ’’ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کے سنگ بنیاد پر مثالی کام

مالیگاؤں ہماری آواز

13دسمبر بروز اتوار بعد نمازِ عصر نور باغ میں (نزد ایس ایل مارکیٹ) ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کا سنگِ بنیاد حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔ نیز اسی شب بعد نمازِ عشاء معینیہ مسجد عوامی نگر میں جلسۂ عام ہوگا- اس موقع پر نوری مشن سے ’’قرآن کریم مع ترجمہ کنزالایمان و تفسیر خزائن العرفان‘‘ کی اشاعت ہو رہی ہے۔ مالیگاؤں کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ نوری مشن کے تحت مسلسل کنزالایمان شریف کی ترسیل کی جا رہی ہے۔ یہ ایڈیشن نشانِ اختر ممبئی نے عمدہ کتابت و ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا ہے۔ جس میں تصحیحِ کتابت کا فریضہ مولانا محمد عبدالمبین نعمانی (المجمع الاسلامی مبارک پور) نے انجام دیا ہے۔اس اعلیٰ، اہم، معتبر ایڈیشن کی اشاعت نوری مشن سے عمدہ کاغذ پر ہو رہی ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی یہ نسخہ عامۃ المسلمین تک پہنچے گا۔ متعدد خصوصیات کا حامل یہ ایڈیشن ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کے سنگ بنیاد پر سینٹر کے قیام کے مقاصد کا عکاس ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس مبارک کام کی سعادت ملی۔ واضح رہے کہ اردو تراجم قرآن میں ساری دنیا میں کنزالایمان کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہے؛ جس کا ایک سبب یہ ہے کہ یہ ترجمہ محتاط ہے؛ عظمتِ توحید اور عظمتِ رسالت ﷺ کا پاس دار ہے اور قدیم تفاسیر کا آئینہ دار۔ ازیں قبل نوری مشن سے منفرد ایڈیشن ’’الفی قرآن مع ترجمہ کنزالایمان‘‘ کی اشاعت بھی کی جا چکی ہے۔ ایسی اطلاع نوری مشن مالیگاؤں سے جاری کی گئی-

رابطہ: 9325028586 ، 9273574090

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

نالاسوپارہ:25اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش ریاست بھر میں 15 دن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے