کسان تحریک آپ کی تھالی اور اپنی تھیلی بھرنے والوں کے درمیان کی لڑائی ہے: پرینکا

ہماری آواز لکھنو
لکھنؤ:08دسمبر(پریس ریلیز) مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ زرعی اصلاحات کے نام پربنائے گئے نئے تین زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کے بھارت بند کی حمایت میں سڑکوں پر اترے کانگریسی لیڈروں و کارکنوں کی گرفتاری پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ’کسانوں کی یہ تحریک آپ کی تھالی اور اپنی تھیلی بھرنے والوں کے درمیان کی لڑائی ہے’۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے منگل کو کسانوں کے بھارت بند کی حمایت میں ریاست کی سڑکوں پر اترے کانگریسی لیڈر وں و کارکنوں کی گرفتاری کے ضمن میں اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا’ کسانوں کا ساتھ دینے کے لئے آج پورے اترپردیش میں کانگریس کارکنوں اور ذمہ داروں کو نظر بند یا گرفتار کیا جارہا ہے۔

سخت ٹھنڈ میں سڑکوں پر بیٹھے کسانوں کے لئے کھیتی،کسانی اور ای ایس پی بچانے کے لئے یہ’ کرو یا مرو’کی لڑائی ہے۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امید ہے کہ مودی 2021 میں جھوٹ نہیں بولیں گے: کانگریس

ہماری آواز دہلینئی دہلی یکم جنوری (پریس ریلیز) کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی پر براہ راست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے