ہردوئی میں دردناک سڑک حادثہ؛ 3کی موت، 6زخمی

شادی کے بعد رات میں گھر لوٹ رہے تھے باراتی


ہماری آواز ہردوئی 8 دسمبر (نامہ نگار ) اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے شاہ آباد کوتوالی علاقے میں ہوئے شدید سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ یہ سبھی لوگ شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔
یہ اطلاع آج یہاں پولیس کے ذرائع نے دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہجہان پور ضلع کے کٹرا بازار سہما پور کے رہنے والے آٹھ افراد لکھنؤ کے ملیح آباد شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ شادی کے بعد پیر کی رات تقریباً 12 بجے یہ لوگ شاہجہان پور واپس جارہے تھے۔ اسی دوران شاہ آباد کوتوالی علاقے کے ہردوئی – شاہجہاں پور روڈ پر ادھرنپور گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار کارسڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ یہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار کے پرخچے اڑگئے اور دیویندر، سنیل اور اکھلیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں کار ڈرائیور بھی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کار میں پھنسے زخمی آشیش ، دنیش ، شیوم آکاش اور چھوٹے لال کو باہر نکالا اور اسپتال بھیج دیا۔

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ہمارےبارے میں ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانبدارانہ نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رئیس التحریر حضرت علامہ یٰس اختر مصباحی صاحب کا جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں طلبۂ جامعہ سے فکری اور آفاقی خطاب

مارہرہ شریف: 26مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمن امجدی) جامعہ احسن البرکات خانقاہ برکاتیہ بڑی سرکار مارہرہ شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے